احسن اقبال

عمران خان بیرونی فنڈنگ کے سہارے ملک میں انتشار کی سیاست کر رہے تھے، احسن اقبال

شکر گڑھ (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ فارنگ فنڈگ کیس نے عمران خان کی سیاست کا پردہ چاک کر دیا ہے ،20 سال سے عمران خان بیرونی فنڈنگ کے سہارے ملک میں انتشار کی سیاست کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں خصوصاً صوبہ سندھ کا موقف ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہو۔ نئی مردم شماری فروری میں مکمل ہوگی الیکشن کمیشن 4 مہینے میں نئی حلقہ بندیاں کر سکتا ہے، حکومت معشیت کی بہتری اور الیکشن کےآئینی تقاضے پورے کرنے کے لئے مدت پوری کرے گی اور اگر فوری الیکشن میں گئے تو اگلے 4 ماہ ملک میں بے یقینی آجائے گی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 2013 میں عمران خان نے دھرنے کے ذریعہ چینی صدر کا دورہ پاکستان سبوتاژ کیا، اگلے 5 سال دھرنوں کے ذریعے سی پیک اور سرمایہ کاری کو روکنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال ملک کو تباہی کی طرف گامزن کیا، ملکی معشیت کو تباہ کیا قرضوں کے بوجھ تلے دبایا۔ ایک ایک کر کے ہمارے قومی اداروں کو بے توقیر کیا گیا جبکہ عمران خان نے سی پیک کو نشانہ بنایا کشمیر پر سرنڈر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے