کورونا

ملک میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، ایک دن میں 7 ہزار 195 کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کے مطابق  ایک ہی دن میں سات ہزار 195 کیسز رپورٹ کئے گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 401 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے مزید 7 ہزار 195 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 833 افراد نے اس وبا سے چھٹکارہ پایا ہے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 78 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 617 تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے