مریم نواز

اگر تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟۔ مریم نواز

شیخوپورہ (پاک صحافت) مریم نواز کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کہتا ہے مریم نواز بدتمیز ہے، میری تربیت نواز شریف اور کلثوم نواز نے کی ہے، مریم نواز بدتمیزی نہیں کر رہی آئینے میں تمہارا چہرہ دکھا رہی ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف نے کارکنوں کو ڈنڈے کھانے کے لیے نہیں چھوڑا، نواز شریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان گرفتاری دینے کے لیے آیا، میں پوچھتی ہوں کہ اگر تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ جس نے چوری نہیں کی ہوتی وہ تلاشی بھی دیتا ہے، اپنی بیٹی کا حساب بھی دیتا ہے اپنی پارٹی کا بھی حساب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ جاتے جاتے اس فتنے کو بے نقاب کر گیا، ظل شاہ کے والد کو بلا کر اڑھائی گھنٹے بٹھایا، میں سیاسی کارکن کی عزت کرتی ہوں، عمران خان نے بادشاہ سلامت بن کر ظل شاہ کے والد کی تذلیل کی، عمران خان ظل شاہ کی موت پر سیاست کر رہا ہے، عمران کے اپنے بچے لندن میں ہیں اور یہاں لوگوں کے بچوں کو ڈنڈے کھانے لے لیے آگے کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے