ایپل کمپنی

آئی فون 13 سیریز میں بڑی خامی سامنے آگئی

کراچی (پاک صحافت) آئی فون 13 سیریز میں بڑی خامی سامنے آگئی،  صارفین کے مطابق آئی فونز کی اسکرینز ارغوانی (مجنٹا) رنگ کی ہوجاتی ہے اور فون بار بار کریش ہوجاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے آئی فون لاک ہوجاتے ہیں اور اور ڈسپلے گلابی رنگ کا ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کے سپورٹ فورم پر موجود پوسٹس میں اس مسئلے کی بہت سی مثالیں پیش کی گئی ہیں، اس مئلے کی عام علامات گلابی ڈسپلے، ڈیوائس فریز ہو جانا اور کریش ہونا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، تاحال یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ اس بَگ کی وجہ کیا ہے، لیکن بظاہر یہ ایک قابل مرمت صورتِ حال ہے۔

واضح رہے کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ آئی فون کی سیٹنگز کو دوبارہ ترتیب دینے سے مسئلہ ختم ہو جاتا ہے، جب کہ دوسروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایپل سے رابطہ کیا اور متبادل کے لیے اپنے ہینڈ سیٹس کو تبدیل کیا۔ MyDrivers کی ایک رپورٹ کے مطابق اس مسئلے کا سامنا کرنے والے چینی صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے ایپل اس مسئلے کے وجود سے پہلے ہی واقف تھا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے