مصطفی کمال

پیپلزپارٹی چاہے تو ایک گھنٹے میں حکومت گرا دے، مصطفٰی کمال

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان نے سندھ کو پیپلزپارٹی کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے،عمران خان کی حکومت کو زرداری چلا رہے ہیں، پیپلزپارٹی چاہے تو ایک گھنٹے میں حکومت گرا دے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی چیئرمین نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم سمیت پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،آج بات کریں گے پندرہ دن بعد یوٹرن لے لیں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے  ایم کیو ایم کے میئر کو  بھی آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھاکہ  ایم کیو ایم کا میئر کرپٹ تھا، پکڑا اس لیے نہیں جاتا کہ آج وہ حکومت کا حصہ ہیں، جس دن یہ حکومت سے باہر آئیں گے پکڑے جائیں گے۔ ایم کیو ایم کے کرپٹ میئر پر آج اس لیے کوئی ریفرنس نہیں ہے کیونکہ وہ مرکزی حکومت کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے