آصف زرداری

کارکن بلاول بھٹو کو پنجاب سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے۔ آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کارکن بلاول بھٹو کو پنجاب سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستوں ہمارا سفر بہت لمبا ہے، 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں، آپ سب نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پیار دیا ہے، ہم ورکروں کی خواہشوں پر چلتے ہیں۔ 40 سال سے سیاست کا سفر آسان نہیں تھا، ہم نے کبھی لوگوں کو گمراہ کر کے ان سے ووٹ نہیں مانگا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جیل جانے کا شوق نہیں، ورکرز کا خیال ہوتا ہے، ورکرز کا یقین ہوتا ہے کہ میں لڑوں گا جھکوں گا نہیں، جو جو جیلوں میں آتے تھے مجھے سب یاد ہے، جیل میں لوگ مجھ سے پوچھتے تھے وجہ کیا ہے، آپ کیوں یہاں ہیں؟ میں بتاتا تھا میں اپنے لوگوں کی وجہ سے یہاں ہوں، ہمارا سسٹم اور ہے، ان کی آنکھ میں آنکھ ملاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے اپنی عوام سے وہ بلاول کو یہاں سے جتوائیں گے اور وزیراعظم بنائیں گے، میں نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل بھی کھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے