سعید غنی

عمران خان دیمک کی طرح ملک کی معیشت اور ادارے تباہ کر رہے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان گزشتہ ساڑھے تین سال سے ملکی معیشت اور اداروں کو دیمک کی طرح تباہ کررہے ہیں، ملک بچانے کیلئے عمران خان کو گھر بھیجنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار سے قبل عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس ماہر معاشیات کی ٹیم ہے مگر بعد میں علم ہوا کہ سب کرپشن کے ماہر نکلے، تاریخ گواہی دے گی کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو اقتدار میں لایا گیا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب بھنگ سے ملکی معیشت کو درست کرنے چلے ہیں، نام نہاد صحت کارڈ قومی خزانے پر 450 ارب روپے کا ڈاکہ ہے۔ عمران خان اپنے ہسپتال کیلئے سرکاری ہسپتال ختم کرنے کے در پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے