سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، پاک فوج کے دو جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں پاک فوج سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ نائب صوبیدار جاوید اقبال اور 38 سالہ نائیک حسین شہید ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کا کہنا ہے کہ شہید نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک جبکہ شہید نائیک حسین کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے