ایف آئی اے

ایف آئی اے کا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کی فیکٹری پر چھاپہ، گیس چوری کا مقدمہ درج

پتوکی (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحرک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی طالب نکئی کی فیکٹری پر چھاپہ مارلیا،  جس کے دوران ان کی فیکٹری پر لگی غیر قانونی گیس پائپ لائن پکڑ لی۔ ایف بی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی چوری کی گیس سے اپنی فیکٹری چلاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی طالب نکئی کی فیکٹری میں لگی غیر قانونی گیس پائپ لائن پکڑ لی۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان پر دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی حکا م کا کہنا ہے کہ طالب نکئی کی فیکٹری کوغیرقانونی طریقے سے گیس کی فراہمی کی جارہی تھی اور غیر قانونی گیس فراہمی سے خز انے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ڈالی گئی 150 فٹ سوئی گیس پائپ لائن پکڑی گئی ہے جبکہ گھریلو میٹر کو استعمال کر کے زیر زمین فیکٹری تک لے جایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے