پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت کی اہم وکٹ گرادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی اہم وکٹ گرادی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رہنما  تحسین عابدی نے متحدہ سے راہیں جدا کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔  پی پی ذرائع کے مطابق تحسین عابدی کا آج کسی بھی وقت نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی اہم رہنما تحسین عابدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق تحسین عابد ی کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہو گئے ہیں ، وہ کسی بھی وقت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روزپاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی رہنما  سابق ایم پی اے سمیتا افضل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور  پیپلز پارٹی کی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک سر زمین پارٹی کی رہنماء سابق رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضل نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی، جس میں سمیتا افضل نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شامل کر رہے ہیں وہ قابل لوگ ہیں، ایسے لوگوں سے پارٹی کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے