احسن اقبال

عمران خان ملک دشمن قوتوں کا عناصر بن کر ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو اندرونی طور پر کھوکھلا کر رہے ہیں، عمران خان دشمن سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک دشمن قوتوں کا عناصر بن کر ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے ہر محبِ وطن پر وار کیا گیا، ہر پاکستانی سابق وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یہ کہے کہ پاکستان ڈی نیو کلئیر ہو سکتا یا تین ٹکڑے ہو سکتا انتہائی خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عمران خان جب سے وزارت عظمی سے اترے ہیں وہ خطرناک ہو گئے ہیں، اس ملک میں لوگوں کے ذریعے حالات خراب کیے جاتے ہیں۔ اگر عمران خان معافی نہیں مانگتے تو اس کا نفسیاتی ٹیسٹ کرانا چاہیے، عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے، اگر فوج کہے کہ ہم غیر جانبدار ہیں تو کیا یہ فوج کا غلط فیصلہ ہے؟ اگر اتحادی چھوڑ جائیں تو کیا یہ غلط فیصلہ ہے؟

یہ بھی پڑھیں

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے