اسعد محمود

جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے، مولانا اسعد محمود

اسلام آباد (پاک  صحافت) وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے سپریم کورٹ کے فیصلے  پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور  اور اس انتخابات کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسعد محمود نے کہا کہ آپ نے بے انصافی کی اور عدل کا جنازہ نکالا، خدا کی قسم آئین بھی برقرار رکھیں گے اور جمہوریت بھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  وزیراعظم نہ آپ کو تنہا چھوڑیں گے نہ آئین اور پارلیمان کو تنہا چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اسعد محمود نے مزید کہا کہ اس جوڈیشل مارشل لاء کو قبول نہیں کرسکتے، آپ اگر عدالت کے اندر اتفاق پیدا نہیں کرسکتے تو اپنے گریبان میں دیکھنا ہوگا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرنے دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے