شاہد خاقان

سستی چینی کے بدلے کشمیر کا سودا منظور نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کے عوام کو چینی کے عوض کشمیر کا سودا قبول نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو 2 روپے فی کلو سستی چینی کے بدلے میں کشمیر کا سودا منظور نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم کا شیرازہ نہیں بکھررہا، کشمیر کے شیرازے کی فکر ہے، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے معاملات ہم ڈیل کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ کس قسم کے حکمران ملک پر مسلط ہو گئے ہیں۔ حکومت کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ملک میں جو ہو رہا ہے سب کو نظر آرہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کا پی ٹی آئی حکومت کا ایسا معاملہ تھا کہ ا س پر حکومت کو بھرپور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن کی تنقید کے ساتھ ساتھ میڈیا پر دانشوروں نے بھی حکومت کے اس ایکشن پر خوب بھد اڑائی جس کے بعد حکومت کو مجبور ہو کر اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

واضح رہے کہ بھارتی سے تجارتی بحالی کے فیصلے کو حکومت کی جانب سے واپس لینے سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیصلے کی واپسی کو اپوزیشن اپنی جیت قرار دے رہی ہے جبکہ حکومت اپنا دانشمندانہ فیصلہ قرار دے رہی ہے مگر عوام کے بارے میں کوئی بھی نہیں سوچتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا حکومت نے چینی کی قیمت کے بدلے کشمیر کا سودا کیا؟ پاکستان کے عوام کو چینی کے عوض کشمیر کا سودا قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے