عمران خان

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز عمران خان کا براہ راست، ریکارڈڈ بیان اور تقاریر نشر نہیں کرسکتے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر، بیانات پرپابندی سےمتعلق سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیاد الزامات لگا رہےہیں، ان کی تقاریر براہ راست یا ریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔ پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان، گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے اور ان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے