عطا تارڑ

عمران نے خود کو کمرے میں لاک کرکے کہلوا دیا کہ گھر پر نہیں ہوں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران نے خود کو کمرے میں لاک کر کے کہلوا دیا کہ گھر پر نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک جانے والی پولیس ٹیم کے معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس زمان پارک عدالتی حکم کی تعمیل کرانے گئی تھی لیکن عمران خان نے خود کو کمرے میں لاک کر کے کہلوا دیا کہ گھر پر نہیں ہوں، پھر گھر پر ہی تقریر بھی کی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ ہم پر اور آپ پر مقدمہ ہو تو ہمیں کورٹ جانا پڑتا ہے، یہ عدالت نہیں جاتے بلکہ کوئی تاخیری حربہ استعمال کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، اپنے سیاسی کیرئیر میں کسی کو اتنا ریلیف دیتے نہیں دیکھا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس آج توشہ خانہ کیس میں عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر زمان پارک پہنچی تھی تاہم پی ٹی آئی ورکرز کی مزاحمت کے باعث پولیس عمران خان کی گرفتاری کی تعمیل کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے