مولانا فضل الرحمن

عمران خان کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت غریب کو ایک وقت کی روٹی نہیں دے سکتی، تقاضا کیا جا رہا ہے کہ انتخابات کے لیے 80 ارب روپے مہیا کیے جائیں۔ عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں وزرائے اعلی نے نہیں توڑیں، اسمبلیاں ایک لیڈر کے حکم پر توڑی گئی ہیں، انتخابات مردم شماری کے بعد ہونا چاہیے تھے، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے پر حیرت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ آئی ایم ایف ہمارا بجٹ بنا رہا ہے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے