متحدہ اپوزیشن

نئے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق اپوزیشن آج امیدواروں کے نام فائنل کرے گی

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی احتساب بیوور (نیب) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی سے متعل اپوزیشن اپنے امیدواروں  کے نام آج فائنل کرے گی۔  ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف یہ نام صدر مملکت عارف علوی کو تحریری طور پر بھجوائیں گے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی نے تمام جماعتوں سے آج نام دینے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ چئیرمین نیب جاوید اقبال 8 اکتوبر کو اپنی چار سالہ مدت ملازمت مکمل کرچکےہیں۔ تاہم موجودہ چئیرمین نیب کو صدارتی آرڈیننس کے تحت نئے چئیرمین کی تعیناتی تک کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ نئے نام آنے کے بعد صدر حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے نئے چئیرمین نیب کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ایوان صدر کی جانب سے دو روز قبل چئیرمین نیب کی تقرری کے لیے آئین کے تحت قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی ہاؤس، وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔ اس خط میں ایوان صدر نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرسے نئے چئیرمین نیب کے نام مانگے اور دونوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے نام ایوان صدر کو بھجوائیں جو کہ چیئرمین نیب کےلیے طے شدہ طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر پورا اتریں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے