پیمرا الیکشن کوریج کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ دے رہا ہے، چیئرمین پیمرا

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ پیمرا الیکشن کوریج کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ایکسپو سینٹر میں انٹرنیشنل بک فیئر کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے ملک میں آئندہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق عمل کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد سلیم بیگ نے بک فیئر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بک فیئر ایک صدقہ جاریہ ہے، علم کے شہر کو بسانا بڑا کام ہے۔ محمد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ کتاب سے رشتہ جوڑنے میں ماں باپ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈیجیٹل بُکس بھی ہیں لیکن کتاب کا رشتہ انسان سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسی نمائشوں کا انعقاد دیگر شہروں میں بھی ہونا چاہیے، کتابوں سے محبت اچھی قوموں کی نشانی ہے، بدقسمتی سے نوجوان نسل کتابیں پڑھنے کےشوق سے محروم ہے۔ محمد سلیم بیگ نے کہا کہ نمائشوں اور جدید لائبریریوں کا قیام ضروری ہے۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل بک فیئر ایکسپو سینٹرمیں 5 فروری تک جاری رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے