ینگ ڈاکٹر احتجاج

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہرے

بہاولپور (پاک صحافت) ملک میں اشیائے ضروری کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے عوام  پریشانی کی عالم میں ہیں۔ دوسری جانب سے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مخلتف شہروں میں  احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ریلوے اسٹیشن سے فرید گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جبکہ حافظ آباد میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ علاوہ ازیں ضلع خیبر کے لنڈی کوتل بازار میں جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں نے رکشوں کے آگے گدھے باندھ دیے۔ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں وکلاء نے مہنگائی کے خلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔ خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان ریلوے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز  نے بھی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرائے 30 فیصد تک بڑھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے