مصدق ملک

فیصلہ اس بات کا ہے کہ جو تحائف لیے وہ ڈکلیئر نہیں کیے، مصدق ملک

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ فیصلہ اس بات کا ہے کہ جو تحائف لیے وہ ڈکلیئر نہیں کیے۔ مصدق ملک نے کہا کہ نان ڈیکلیئریشن، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ بھی شامل ہیں، اگر آپ نے چوری نہیں کی تو تلاشی دے دیتے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ ہم نے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی آپ کو تصویر نظر آئی کہ نواز شریف کسی کو مٹھائیاں کھلا رہے ہیں؟ ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ خود آپ کو سزا دے رہی ہے تو اپیل کہاں کریں؟ آپ کو جو ذمے داری سونپی گئی اس وجہ سے تحفے ملتے ہیں، آپ نے تو تحفے جمع ہی نہیں کرائے، توشہ خانہ کے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے گئے۔

مصدق ملک نے کہا کہ آپ نے خفیہ دستاویزات کو ہوا میں لہرا کر سیاسی مفاد حاصل کیا، سیکریٹ ایکٹ کو تار تار کرنے پر سزا ہوئی۔ ترکیہ، ملائیشیا اور سعودی عرب سے تعلقات کی سیاسی مفادات کے لیے دھجیاں اڑائیں، آپ کے لیے دیوار توڑ کر ساتھ والے کمرے میں جم بنایا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ سے پیٹرول قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، روس کا تیل خریدا تھا، ٹرانسپورٹیشن مہنگی اور فرنس آئل زیادہ ملتا تھا، آٹھ ملین ٹن تیل کی ضرورت ہے، ایک لاکھ ٹن کا معاہدہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے