نوازشریف

پاکستان سے زیادتی کی گئی، ازالے کا وقت آرہا ہے۔ نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے زیادتی کی گئی، ازالے کا وقت آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم جانتا چاہتی کہ ملک کا حشر نشر کیوں کیا گیا ،ترقی کا سفر رکا کیوں۔ ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا، دنیا بہت آگے چلی گئی ہم بہت پیچھے رہ گئے، افسوس کرنا چاہیے کہ ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں ہیں، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ترقی کرتے ملک کو کیوں روکا گیا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2017 میں سی پیک منصوبہ پر تیزی سے کام جاری تھا، ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، مخالفین حسد کرتے تھے کہ ہم دوبارہ اقتدار میں آجائیں گے۔ ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے، پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی ترقی کیلئے نہیں عوامی فلاح کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی، ہمیں پاکستان کی خدمت عبادت کی طرح کرنا ہوگی، دنیا بہت آگے چلی گئی ہم بہت پیچھے رہ گئے، افسوس کرنا چاہئے کہ ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے