تعلیمی ادارے

پیر گیارہ اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) این سی او سی کی جانب سے پیر گیارہ اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد کلاسز کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی او سی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے ڈیٹا کے پیش نظر پیر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کلاسیں شروع کرنے کی اجازت کا فیصلہ کورونا بیماری کے پھیلاو میں کمی اور سکولوں میں ویکسی نیشن کے پروگرام کے آغاز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 8 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار514 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے