نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے ن لیگ کا مشاورتی اجلاس

لندن (پاک صحافت) لندن میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے مسلم لیگ ن کا طویل مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا لندن میں اہم اجلاس تقریباً 3 گھنٹے سے جاری ہے۔ پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس حسین نواز کے دفتر میں جاری ہے، اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناءاللہ، جاوید لطیف اور پرویز رشید شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورت حال پر نواز شریف کو بریفنگ دی جارہی ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی غور کیا جارہا ہے۔ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سینئر قیادت سے رائے طلب کی گئی، بذریعہ ویڈیو لنک اسحاق ڈار نےنواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے