جاوید لطیف

غیرآئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کرنا ہماری شرافت ہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم غیرآئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کرنا چاہتے ہیں یہ ہماری شرافت ہے۔ حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جب حکومت کے اپنے ارکان اور اتحادی بھی حکومت کے ساتھ نہ ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کیسے ہوسکتی ہے؟ ہر کوئی اس نالائق، نااہل، چور اور عوام میں انتہائی غیرمقبول پارٹی سے راہ نجات ڈھونڈ رہا ہے۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جماعت کے ارکان کی رائے ان کا سیاسی، جمہوری اور آئینی حق ہے، عدم اعتماد آئینی اور پارلیمانی قدم ہے جس کا طریقہ آئین میں درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کےہارسز کی ٹریڈنگ کرکے آنے والی حکومت جھوٹ کا نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے