اعظم نذیر تارڑ

پُرتشدد انتہاپسندی کے بل کی ہر شق، کوما، فل اسٹاپ پی ٹی آئی دور میں بنا تھا، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پُرتشدد انتہاپسندی کے بل کی ہر شق، کوما، فل اسٹاپ پی ٹی آئی دور میں بنا تھا۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اینکر کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ بل پیش نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہہ دیا ہے کہ ایسی قانون سازی عجلت میں نہ کریں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ مردم شماری پر مشترکہ مفادات کونسل میں بات کرکے آئینی حل ڈھونڈیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے