حسن مرتضیٰ

لال حویلی کے مداری کا تماشہ ختم ہو چکا، اب قانون اپنا راستہ بنائیگا، حسن مرتضیٰ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور پارلیمانی لیڈر سیدحسن مرتضیٰ نے جاری  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کے لال حویلی کے مداری کا تماشہ ختم ہو چکا، اب قانون اپنا راستہ بنائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کے اٹھائی گیرے کی اوقات اب دعووں تک محدود ہو چکی ہے، یہ جو کہتا ہے اسے کرنیکی انکی منصوبہ بندی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خونی لانگ مارچ کی پیشگوئی کرنیوالے فتنے کو فوری گرفتار کیا جائے، سوچی سمجھی سازش کے تحت ریجیکٹڈ ٹولہ ملک میں انارکی پیدا کر رہا ہے۔ قومی ادارے ایسے شر پسند عناصر کے بیانات اور محرکات کا فوری نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ حسن مرتضی نے مزید کہا کہ معاشرے میں نفرت اور انتشار کی آبیاری کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شیدے ٹلی جیسے کرداروں کی اب قومی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ خیال رہے کہ رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ 90 دن بعد الیکشن کی تاریخ دیں،عمران خان کو میں راضی کرونگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 30 مئی تک حل نکالیں، آپس میں نفرتوں کو کم کریں، خوف ہے اسلام آباد لانگ مارچ خونی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے