رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ 4 روزہ دورے پر عراق روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے۔اس دورے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ عراقی صدر، وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ علمائے کرام کا وفد بھی ہمراہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دورۂ عراق میں زائرین کی سہولت اور ان مشکلات کے حل سے متعلق بات کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عراقی سفیر حامد عباس کی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے