احسن اقبال

پوری پی ٹی آئی حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا نواز شریف ہیں، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اعصاب پر صرف نواز  شریف ہی نواز شریف سوار ہے، اتنی خوفزدہ حکومت ملک کیا چلائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا نواز شریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم  لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے ہینڈز اپ کرنے کا وقت آگیا ہے، جائیں چندہ اکٹھا کریں۔ خیال رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی وفاقی وزرا کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمرانی سیاست منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے، آج ڈان تنہا ہے، سسیلین لٹیرے خزانہ لوٹ کر کنارے لگ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا تھا کہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل ہوگئی اور وہ وطن واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ سے بے دخل ہو کر پاکستان پہنچیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے