جہاز

کروڑوں سے زائد مالیت کے خریدے گئے طیارے پانی کے بھاو فروخت

کابل {پاک صحافت} امریکی ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل آف افغان ری کنسٹرکشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے خریدے گئے 20 میں سے 16 ٹرانسپورٹ طیارے صرف چند سال میں ہی ناکارہ قرار دے دیے گئے۔

54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے دوبارہ استعمال کے قابل بنائے گئے 20 جی 222 طیارے اٹلی سے افغانستان کی مسلح افواج کے لیے خریدے گئے تھے اور ان میں سے 16 کو صرف چند سال میں ہی اسکریپ یا ناکارہ قرار دے کر 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا جبکہ چار طیارے اب بھی جرمنی میں ایک امریکی ہوائی اڈے پر کھڑے ہیں۔

نومبر 2009 سے مارچ 2013 تک سولہ طیارے کابل انٹرنیشل ہوائی اڈے جبکہ چار جرمنی میں ریمسٹین کے فوجی ہوائی اڈے پر پہنچا دیے گئے تھے جو تاحال وہیں پر موجود ہیں۔

طیاروں کی مرمت کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا کہ طیاروں میں ایسے نقص اور خرابیاں موجودہ ہیں جو سیکیورٹی خدشات بھی ہیں جبکہ خریداری کے کنٹریکٹ میں یہ معاہدہ بھی ہوا تھا کہ کمپنی طیاروں کی مکمل دیکھ بھال، مرمت، اضافی پرزہ جات اور ہوا بازوں کی تربیت میں بھی تعاون کرے گی تاہم یہ کنٹریکٹ طیاروں کو 2014 میں اسکریپ کر کے فروخت کر دینے کی وجہ سے ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے