رحمان ملک

آصف زرداری سیاسی طور پر ایکٹو ہوچکے ہیں، رحمان ملک نے حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سیاسی طور پر ایکٹو ہو چکے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے ایکٹو ہونے پر مخالفین کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں  کتاب  ” محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ” کی تقریب رونمائی کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد میں پیپلز پارٹی سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ” محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ” کی  تقریب رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری ایکٹو ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ  وہ کیسے کھیلتے ہیں، ملک کیلئے پاکستان آرمی  کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں ، آرمی کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں ۔

واضح رہے کہ کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے مزید کہاکہ غلط تاثر دیا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی پانچ سالہ دور حکومت میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید قتل کیس کی تحقیقات میں ناکام رہی، اس طرح کے تاثرات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، اس کتاب کے بعد ان تمام جھوٹے اور بے بنیاد تاثرات کی نفی ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے