عابد شیر علی

ملکی سیاست پر نواز شریف کا اثر اتنا ہے کہ ایک ہلکے سے اشارے نے ہی زلزلہ برپا کردیا، عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے  ایاز صاق کے بیان پر حکومتی وزرا کے بیانات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاست پر نواز شریف کا اثر اتنا ہے کہ ایک ہلکے سے اشارے نے ہی زلزلہ برپا کردیا۔ عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سردار ایاز صادق نے بیان دیا کہ دھماکہ ہونے والا ہے۔ اس ایک بات پر پوری حکومت خشک پتوں کی طرح کانپنے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیا ن میں ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان کے بعد فواد چوہدری اور شہباز  گل جیسے سیاسی چیخے تکلیف سے دہرے ہورہے ہیں۔ عابد شیر علی نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک شیر کی دھاڑ سنائی نہیں دیتی تب تک تو شہباز گل اور فواد جیسے گلی کے کتے بھی بھونک بھونک کر آسمان سر پر اٹھائے رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے بھنگ کی جو دکان کھولی ہے وہ پہلا منصوبہ ہے جو اس نے خود شروع کیا۔ خیال رہے کہ ن لیگ کے رہنما نے جاری بیان میں مزید کہا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ اسے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے لانچ کیا، دنیا میں سائنس کہا جارہی ہے اور لفنگوں نے اسے کس کام پر لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے