آئی ایم ایف

پاکستان کو آئندہ 3 سے 4 روز میں ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کا خط) کی کاپی بھجوادی جس کے بعد آئندہ 3 سے 4 روز میں ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیٹر آف انٹینٹ کی کاپی وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک کے دستخطوں سے بھجوائی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان اپنے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھائے گا اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ پاکستان 9 ماہ کے دوران کوئی نئی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دے گا اور قرض دینے والے اداروں کی یقین دہانیوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ تجارت پر پابندیاں بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیٹر آف انٹینٹ قرض درخواست پر غور کرے گا اور بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط 3 سے 4 روز میں مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے