مزارات

پنجاب حکومت کیجانب سے مزارات کو اگست کے آخر تک بند کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مزارات کو اگست کے آخر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں مزارات کو بند رکھا ‏جائے گا۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ ‏ مزارات کو 31 اگست تک بند رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت بابا فرید گنج شکر کے عرس میں عوام کی شرکت پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے البتہ ‏محکمہ اوقاف کا عملہ عرس کی تقریبات اداکرے گا۔ تقریبات میں ویکسینیشن کروانے والا عملہ ہی شرکت کرسکے گا۔ وزیر اوقاف سعیدالحسن شاہ اور ‏محکمہ اوقاف تقریبات کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے