عامر میر

وزیر اطلاعات کیجانب سے صوبے بھر میں ممکنہ سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ممکنہ سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلڈ ریلیف پلان میں لوگوں کو نکالنے اور متبادل جگہ پر رکھنے کا پلان تیار ہے۔ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر 22 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، وہ آبادیاں خطرے میں ہیں جو غیرقانونی طور پر دریا کے پیٹ میں بنائی گئی ہیں۔

عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ نگراں کابینہ کا وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پر بریفنگ لی گئی۔ صوبے میں ممکنہ سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارت میں دریائے راوی پر بنا ڈیم 90 فیصد بھر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں دریائے ستلج پر باکھڑا ڈیم بھی 70 فیصد بھر چکا ہے، پڑوسی ملک میں اگر مزید بارشیں ہوتی ہیں تو سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ لوگوں نے دریاوں کے اندر غیرقانونی آبادیاں بنا رکھی ہیں، مانیٹرنگ کے لیے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے