صادق سنجرانی ابراہیم رئیسی

صادق سنجرانی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

تہران (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صادق سنجرانی کی جانب سے ایرانی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی نے نومنتخب ایرانی صدر سے ملاقات کےدوران  بارڈر پر 6 تجارتی روٹس کھولنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر گوادر اور مکران ڈویژن میں بجلی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے نومنتخب ایرانی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی گزشتہ روز  ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت  اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے ایران پہنچے۔ خیال رہے کہ صادق سنجرانی نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری بھی دی اور ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے