راجہ ریاض

ہم سب جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہیں۔ راجہ ریاض

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور باغی رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہم سب جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہیں اور اپنے حق کے لئے لڑتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان کی جہانگیر ترین گروپ سے علحیدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے کہا ہے کہ دو دن کی جیل سے نذیر چوہان کی ہوا نکل گئی ہے۔ نذیر چوہان نِپل والی بوتل سے دودھ نہیں پیتا کہ ہم نے اسے گمراہ کیا۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا ہے کہ نذیر چوہان اپنی مرضی سے گروپ میں آیا ہم زبردستی نہیں لائے تھے، جذباتی آدمی ہے، گروپ میں بھی آگے بڑھنے کیلئے بڑے بڑے مشورے دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان کی پکڑ ہوئی تو گروپ چھوڑ کر بھاگ گیا۔ جہانگیر ترین سے متعلق نذیر چوہان کی گفتگو لغو ہے، ہم سب جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے