پنجاب حکومت کا اسموگ کے باعث مخصوص اضلاع میں جمعہ کو چھٹی دینے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) اسموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت نے مخصوص اضلاع میں جمعے کے دن چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ 9 نومبر کو پہلے ہی پورے پاکستان میں چھٹی کا اعلان ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کہنا تھا کہ جمعہ 10 نومبر کو لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، وزیرآباد اور ننکانہ میں چھٹی دے رہے ہیں۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار مذکورہ اضلاع میں تمام اسکول، دفاتر اور پارکس بند رہیں گے اور دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ اسموگ سے متعلق ہماری آج طویل میٹنگ ہوئی ہے، بچوں کو آنکھوں اور سانس کی شکایات رپورٹ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں جو فصل کی باقیات جلائی جا رہی ہیں وہ ہم سے چار گنا زیادہ ہے۔ بالکل بارڈر پر ہونے کے باعث باقیات جلانے کا سارا اثر ہم پر ہو رہا ہے۔ بھارت کو خود بھی باقیات جلانے سے آلودگی کا انتظام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے