فضل الرحمان

عمران خان افراتفری، انتشار اور تخریب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، فضل الرحمان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان افراتفری، انتشار اور تخریب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں آئین سے متصادم ہیں، اختلاف کا سب کو حق ہے، مگر سازش کا کسی کو نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمانی طرزِ حکومت پر کسی قیمت پر سمجھوتا نہیں ہوگا، عمران خان صدارتی نظام کی بات کرکے ملک میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے وقت سے ایک سال آگے بھی جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جے یو پی نورانی کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان افراتفری، انتشار اور تخریب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، پی ٹی آئی نے ملکی معیشت زمیں بوس کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے