عطا تارڑ

پرویز الہٰی کے پاس نمبر نہیں، وہ سسٹم کو کھینچنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں فرق ہے، پی ٹی آئی کے بہت سے ایم پی اے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے پاس نمبر نہیں، وہ سسٹم کو کھینچنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کی آڈیو لیکس کے بعد ان کا گراف نیچے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں کسی کی حمایت عمران خان کے ساتھ نہیں، ان کے بہت سے لوگ اسمبلی کی تحلیل سے اتفاق نہیں کرتے۔ عطا تارڑ نے یہ بھی کہاکہ دو خواتین ایم پی ایز کہہ چکی ہیں کہ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ کبھی تو لینا ہے، رن آف الیکشن آئے گا تو پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے10 ووٹ ہیں، وہ بھی دائیں بائیں ہوسکتے ہیں، ایک دو پی ٹی آئی اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہماری ورکنگ چل رہی ہے، کوئی ان کو ووٹ کیوں دے گا جب پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے