حمزہ شہباز

پنجاب حکومت نمائشی دعوؤں کے بجائے کام کر کے دکھائے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کورونا سے متعلق مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نمائشی دعوؤں کے بجائے کام کر کے دکھائے، یہ معاملہ عوام کی صحت اور زندگی کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں مسلسل ایک ہفتے سے روزانہ ایک ہزار نئے کورونا وائرس کیسز تشویشناک ہیں، کورونا کی چوتھی لہر پنجاب میں اپنے پنجے گاڑ رہی ہے۔ حمزہ شہباز  نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت کو جنگی بنیادوں پر ویکسینیشن کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نجاب حکومت کی توجہ بڑے شہروں کے ساتھ چھوٹے شہر اور گاؤں دیہات پر بھی ہونی چاہئے، عوام سے بھی التماس ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کا خیال رکھیں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے