نواز شریف

سابق وزیر عظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کر دی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق لندن میں ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وائرس کی وباء کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی  3 صفحات پر مشتمل  میڈیکل رپورٹ ان کے وکیل  امجد پرویز ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئیے۔ سابق وزیرِ اعظم کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ان کی صحت کے بارے میں آگاہ ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی سابق وزیرِ اعظم کی میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں، یہی لوگ ملک کی معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مزدور کے اوقات بہت سخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے