عظمی بخاری

نیب حکومتی اشاروں پر مریم نواز کو ٹارگٹ کررہا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نیب اس وقت پی ٹی آئی حکومت کے اشاروں پر مریم نواز کو ٹارگٹ کررہا ہے۔ احتساب سب کا نعرہ صرف خواب بن کر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس امجد کو سوچ سمجھ کر اپنی زبان کا استعمال کرنا چاہئے۔ اگر مریم نواز کے خلاف زبان درازی بند نہ کی گئی تو بشری بی بی کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ احتساب سب کا نعرہ لگاکر برسراقتدار آنے والے عمران خان اب سیاسی انتقامی کارروائیوں کے لئے قومی اداروں کو استعمال کررہے ہیں۔ نیب حکومت کے اشاروں پر مریم نواز کو ٹارگٹ کررہا ہے اب یہ بات ہر پاکستانی شہری کو معلوم ہے۔ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ تین سال سے جبر و تشدد کا مقابلہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے