محمد اورنگزیب

دوست ملکوں نے واضح عندیہ دیا ہے کہ وہ امداد نہیں بذریعہ سرمایہ کاری مدد کرنا چاہتے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ دوست ملکوں نے واضح عندیہ دیا ہے کہ وہ امداد نہیں بذریعہ سرمایہ کاری مدد کرنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ سہہ ماہی سال 2023 کے مقابلے میں بہتر ہے، پہلے کے مقابلے میں جی ڈی پی بہتر ہے۔ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی طرف جائیں گے۔ ہمیں میکرو استحکام کو مستقل کرنا ہے، کوئی سوئچ نہیں ہے جو دبائیں تو میکرو استحکام کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایف بی آر کی اصلاحات پر کام شروع کردیا ہے، چین کی مارکیٹ میں ہم نے ابھی ٹیپ نہیں کیا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوگی۔ رواں سال آئی ٹی میں ساڑھے تین ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہے، چاول کی فصل اچھی ہوئی ہے جس کی برآمد سے 2 ارب ڈالر کمائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فاسٹ ٹریک کرنا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ہم درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی پرائیویٹ سیکٹر میں لے جائیں گے، ریونیو لیکیج روکنے کے لیے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے