خواجہ آصف

عمران خان اب بھی جی ایچ کیو کو آواز لگا رہے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بھی جی ایچ کیو کو آواز لگا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قریب ترین لوگ بھی اعتبار نہیں کرتے، عمران خان اب بھی جی ایچ کیو کو آواز لگا رہے ہیں۔ یہ اپنی دولت کی ہوس اور اقتدار سے ڈکٹیشن لیتا ہے، عمران خان کے مفادات کا محور اس کی اپنی ذات ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار کا نشہ ٹوٹ رہا ہے، اسے اقتدار کے مزے یاد آتے ہیں۔ موجودہ آرمی چیف ماضی سے ڈی لنک کریں گے، جنرل باجوہ نے اپنی مدت میں ڈی لنک کیا تھا، جنرل باجوہ نے نیوٹریلٹی پاکستان اور آئین کے حق میں اختیار کی، جنرل باجوہ نے ایکسٹیشن کےلیے نیوٹریلٹی اختیار نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے