مرتضی وہاب

کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ویکسینیشن کرانا لازمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کو معمول پر لانے کے لیے تمام افراد حکومت کی ایس او پیز پر عمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کورونا وائس سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ 30 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افسران و ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔ مرتضٰی وہاب نے کورونا وائرس سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ملازمین لازمی طور پر ماسک پہنیں گے۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدارت کے ایم سی افسران کا اجلاس منعقد ہوا، اس دوران بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے  بیان میں کہا کہ تمام افسران و ملازمین 30 اگست تک ویکسی نیشن کروالیں، کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے