زلزلہ

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے باہر آگئے

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،  جس کے سبب لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مینگورہ، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، دیر بالا، صوابی، چترال، مہمند، ایبٹ آباد میں محسوس کیے گئے، فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کے پہاڑی سلسلے کی طرف تھا جب کہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ خیال رہے کہ پنڈ دادن خان، صوابی، تورغر، ضلع خیبر، لوئر دیر اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے