شہباز شریف

نئے سال پر پیٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پیٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے، دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پر اشیاء سستی کرتی ہیں جبکہ عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ ے سال نو پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔ موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے، عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوجائیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں  شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کو نہ دیں، نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی، بےروزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دعا ہے کہ نیا سال عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے