پرویز خٹک

پرویز خٹک کی جانب سے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ

پشاور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی جانب سے سیاسی جماعت بنانے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ فرمان اور شوکت یوسف زئی سمیت 4 رہنما پرویز خٹک سے سیاسی معاملات طے کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان سے پرویز خٹک نے رابطہ کیا لیکن انہیں انکار میں جواب ملا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک پریس کانفرنس کے ذریعے نئی جماعت کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے نئی جماعت سے متعلق فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا، تاہم اب فواد چوہدری استحکامِ پاکستان اور پرویز خٹک نئی جماعت کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پرویز خٹک کی جانب سے 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز سے رابطوں کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے