وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر سے کہا کہ ہ آپ نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے میں حمایت اور مدد پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں، علاقائی ترقی اور امن کے لیے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے نیک تمناؤں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مشکل حالات میں کاوشوں کو سراہا اور آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر مبارک باد دی۔ شہباز شریف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آئی ایم ایف سے ملاقات پر صدر سری لنکا نے پاکستان کی مدد پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے