رانا ثناءاللہ

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نیب نے عمران نیازی کو گرفتار کیا ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نیب نے عمران نیازی کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ یہ باقاعدہ ڈاکیومنٹڈ کیس ہے، اگر عمران خان شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا۔ نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ حکومت کی طرف سے نیب کو کوئی ہدایات نہیں دی گئیں نیب آزاد ادارہ ہے، عمران خان کے لیے گھر کا کھانا پہنچائے جانے کے حوالے سے نیب فیصلہ کرے گا اور جہاں تک خوراک کی بات ہے تو اس حوالے سے عمران خان کو ری ہیبلیٹیشن سنٹر بھیجنا چاہیے۔

یاد رہے کہ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے موجود کمرے میں جب بائیومیٹرک کیلئے گئے تو رینجرز نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے